حالات نہیں بلکہ خیالات ہمارا مستقبل تشکیل دیتے ہیں۔ منفی سوچیں ایک ایسی دلدل ہے جس میں انسان دھنستا ہی چلا جاتا ہے اور اس کے ذہنی تناؤ، اضطراب، بے چینی اور ڈیپریشن میں آئے دن اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے جب کہ مثبت سوچوں کی بدولت انسان ذہنی، جسمانی، روحانی اور نفسیاتی سکون پا سکتا ہے، لیکن منفی سوچوں سے چھٹکارا پانا اتنا آسان نہیں، اس کے لیے کچھ اہم تدابیر کی ضرورت ہے۔ قانون کشش ہماری زندگی کو سنوارنے اور بگاڑنے میں کیا کردار ادا کرتا ہے نیز مثبت سوچنے کی کیا سائنس ہے اور اس کی بدولت ہم زندگی میں کس قدر شان دار کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں، اس سلسلے میں Law of Attraction and Science of Positive Thinking کے عنوان سے پانچ روزہ آن لائن سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معروف استاد اور تربیت کار قاسم علی شاہ صاحب شرکا کو بھرپور رہنمائی فراہم کریں گے۔ یہ ورکشاپ آپ کے سیکھنے کے سفر میں ایک منفرد اور بہترین اضافہ ثابت ہو گی جس کی بدولت آپ اپنی زندگی بدل سکیں گے۔ رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں: 0311-1172737
0 Reviews