ہمی نے صحنِ چمن میں اُڑائی خاکِ وفا ہمی نے دشت میں پھولوں کا کاروبار کِیا یو ای ٹی لٹریری سوسائٹی ایک ایسا چراغ ہے جس کی روشنی لاہور سے نکل کر وطن عزیز کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہے۔ یو ای ٹی لٹریری سوسائٹی گزشتہ چار دہائیوں سے ادب، فن اور شاعری کی خدمت اور ترویج میں اہم کردار ادا رہی ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یو ای ٹی لٹریری سوسائٹی کے زیرِ انتظام چھتیسویں سالانہ محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کِیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے ممتاز شعرائے کرام شرکت فرمائیں گے اور اپنے کلام کی خوشبو بکھیریں گے۔ سخن شناس اور ادب سے محبت کرنے والوں کی موجودگی یقیناً اس محفل کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: اسامہ فیاض چیف کوآرڈینیٹر +92 309 960 4550 حمزہ سعید جنرل سیکرٹری +92 303 520 0730
0 Reviews