About

نومبر کا مہینہ تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی وفات کا مہینہ ہے۔ اس مناسبت سے مولانا ظفر علی خان فاؤنڈیشن میں20 نومبر بروز پیر صبح 10:30 بجے حمد و نعت کے مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مختلف اسکولوں اور مدارس کے طلباء اور طالبات حصہ لیں گے اور مولانا ظفر علی خان کا کلام پیش کریں گے۔ مقابلے میں حصہ لینے والےبچوں کو اعزازی اسناد جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گےاوراُن کی حوصلہ افزائی کے لیے اُن کے کلام کو باقاعدہ ریکارڈ کرکے فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا پر پیش بھی کیا جائے گا۔ مقابلے میں حصہ لینے کے خواہش مند ہمیں رابطہ فرمائیں۔ شکریہ سعید حسن 03007867227 04235846676 قوائد و ضوابط: مقابلے میں شرکت کرنے والے بچوں کو 20 نومبر بروز پیر صبح 10 بجے فاؤنڈیشن کے دفتر پہنچنا ہوگا۔ ایک کلام کے لیے کم از کم تین اشعار کی تیاری لازمی ہوگی تاہم منتظمین وقت اور شرکا کی تعداد کو دیکھتے ہوئے دو اشعار تک محدود کر سکتے ہیں۔ ایک کلام کے لیے زیادہ سے زیادہ تین بچوں کو منتخب نہیں کیا جائے گا ایک کلام کے لیے تین سے زیادہ امیدواروں کو پری آڈیشن کے ذریعے منتخب کیا جائے گا (پری آڈیشن وٹس ایپ کے ذریعے 19 نومبر بروز اتوار تک جاری رہیں گے)۔ منتظمین اور ججز صاحبان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

Location

0 Reviews

Add Review

Your rating for this listing
Upload Photos